ئی دہلی، 25 مارچ – وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کورونا وائرس کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور اس سے ہر حال 21 دن میں جیت حاصل کرنی ہے نہیں تو اس سے اتنا نقصان ہوگا جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ مسٹر مودی نے آج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ یہاں ویڈیو كانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اس میں 21 دن لگنے والے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اسے 21 دن میں جیت لیا جائے ۔ انہوں نے کہا’’ جن مشکلات کا سامنا آج ہم کر رہے ہیں، جو مشکلات آج پیش آ رہی ہیں، اس کی عمر فی الحال 21 دن ہی ہے ، لیکن اگر کورونا وائرس کا بحران ختم نہیں ہوا، اس کا پھیلاؤ نہیں رکا تو کتنا زیادہ نقصان ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کا ابھی واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم سماجی فاصلے پر توجہ دیں، گھروں میں رہیں اور آپس میں دوری بنائے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ منسلک صحیح اور درست معلومات کے لئے حکومت نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے جس پر تمام معلومات دستیاب ہے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج