Covid-19
وبا کے پھوٹ پڑنے کے تناظرمیں تقریبا 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیاگیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ملک بھر کے 548 اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے جبکہ جزوی طور پر اترپردیش،مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ میں نافذ ہوا ہے۔ اترپردیش کے 17، مدھیہ پردیش کے 37 اور اوڈیشہ کے 5 اضلاع لاک ڈاؤن کے تحت رکھے گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ میں کئی سرگرمیوں پر اب تک صرف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتےہوئے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ کابینہ سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے ان پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔
داخلہ سکریٹری نے بھی ریاستوں میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں سے کہا ہے کہ وہ پابندیوں کو سختی کےساتھ نافذ کریں۔