ملک میں کورونا وائرس۔
C ovid-19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر492 ہوگئی ہے جن میں 9 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔ صحت وخاندانی بہبودکی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ 37 مریضوں کو علاج ومعالجے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR نے کہا ہے کہ ملک میں20 ہزار میں سے 19 ہزار 817 افراد کی طبی جانچ کی گئی ہے۔ اسی دوران ICMR کی طرف سے کئے گئے ایک تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ سماجی طورپر فاصلہ رکھنے، الگ تھلگ رہنے جیسے احتیاطی اقدامات کے سخت نفاذ کے نتیجے میں مجموعی طور پر متوقع معاملوں کی تعداد 62 فیصد تک کم ہوگی۔