تلنگانہ میں کوروناوائرس وباروکنے کیلئے 31 مارچ تک ریاست میں لاک ڈائون کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد پیر کے روز حکومت نے کہاکہ لاک ڈاون(تحدیدات)کوسختی کے ساتھ لاگو کرنے کافیصلہ کیاہے اور حکومت نے عوام سے کہاکہ وہ 7بجے شام سے صبح 6بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ریاست میں آج کوروناوائرس کے 6کیسس سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح مثبت کیسوں کی تعداد33 تک پہونچ گئی ہے ۔ ان 6کے منجملہ 5افراد بیرونی ممالک سے واپس ہوئے ہیں جبکہ دوسرا 23 سالہ نوجوان کریم نگر کا متوطن بتایاگیا ہے وہ کریم نگر میں انڈونیشیائی مبلغین کے گروپ کے ساتھ رہنے کی وجہ سے مہلک وائرس کی زد میں آگیا۔ اس گروپ کے 10کے منجملہ 8ارکان میں کوروناوائرس کی توثیق ہوئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہاکہ تلنگانہ میں کویڈ19سے اب تک کوئی موت نہیں ہوئی ہے اور ایک بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے ۔تمام مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں جہاں تک مجھے علم ہے حکومت کے پاس مشتبہ کیسس کی تعداد97ہے ۔ بیرونی ممالک سے واپس ہونے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ای راجندر نے کہاکہ بیرونی ممالک سے واپس آئے افراد گھر میں الگ تھلگ رہنے کے بجائے باہر گھوم رہے ہیں۔ ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے لاک ڈائون کے سلسلہ میں نیاجی او جاری کیاہے جس کی رو سے کسی بھی شخص کوبے مقصد سڑکوں پر گھومنے کی اجازت نہیں رہے گی صرف ایمرجنسی ‘طبی ضروریات کے تحت ہی گھر سے باہرنکلنے کی اجازت رہے گی ۔ عوام کو 31 مارچ تک شام 7بجے سے صبح6بجے تک گھروں میں رہنا ہوگا۔ انہیں بے مقصد باہر نکلنے کی قطعی اجازت نہیں رہے گی ۔6:30 بجے شام کے بعدصرف دواخانوں اور میڈیکل شاپس کوکھلارکھنے کی اجازت رہے گی ۔ عوام کواپنے گھرکے 3کیلومیٹر کے حدود میں واقع دکانات ‘اداروں سے اشیائے ضروریہ خریدنے کی اجازت رہے گی۔ جی او میں یہ بات بتائی گئی ۔دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآبادکے بشمول ریاست بھر میں عارضی چیک پوسٹس قائم کرتے ہوئے لاک ڈائون کے احکام پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا۔ اشیائے ضروریہ اور ترکاریوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کی شکایت پرچیف سکریٹری سومیش کمار نے کہاکہ حکومت صورتحال کاجائزہ لے رہی ہے اوربہت جلد مناسب قدم اٹھائے گی ۔نمائندہ منصف کے بموجبڈی جی پی مہندرریڈی نے کہاکہ لاک ڈائون احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹاجائے گا اوران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اورچیف منسٹر کے سی آر نے لاک ڈائون پرسختی کے ساتھ عمل درآمدکے احکام جاری کئے ہیں۔ پولیس کوہرگاڑی کی تلاشی کا اختیاررہے گا۔لاک ڈائون 31مارچ تک جاری رہے گا اس سلسلہ میں جی او 45 جاری کیاجاچکا ہے ۔ عوام دن کے اوقات میں ضروری اشیاء خرید سکتے ہیں جبکہ شام7بجے کے بعد عوام کو گھروںسے باہرنکلنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کہاکہ بے مقصدگھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے اوران کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی ۔ ریڈی نے پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تاریخی چارمینار کادورہ کیا اورلاک ڈائون کے انتظامات کااجائزہ لیا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج