موجودہ حالات یں فینانشیل ایمرجنسی کا اعلان ممکن

نئی دہلی ۔24مارچ ۔-مودی حکومت کم از کم نئی میعاد میں بری طرح اقتصادی پریشانی سے دوچار تھی کہ کورونا وائرس نے معیشت پر نئی ضرب لگائی ہے ۔ مجموعی طورپر ہندوستان کا مالیاتی استحکام متزلزل ہوچلا ہے ۔ اس صورتحال میں اقتصادی ہنگامی صورتحال (آرٹیکل 360) کا ملک گیر سطح پر نفاذ غیرممکنات میں سے نہیں ہے ۔ اس آرٹیکل کے مطابق اگر صدرجمہوریہ مالیاتی استحکام کی شکستگی کے تعلق سے مطمئن ہوجاتے ہیں تو وہ فینانشیل ایمرجنسی کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مرکزی حکومت کو مختلف نوعت کی رعایتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ موجودہ حالات ایسی ایمرجنسی کے متقاضی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں