نئی دہلی ، 20 مارچ – ملک کے سب سے وحشیانہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ونے شرما ، مکیش سنگھ ، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کو جمعہ کی صبح 5.30 بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
مجرموں کی پھانسی کو ٹالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے بعد ، سپریم کورٹ نے بھی جمعرات اورجمعہ کی آدھی رات کو نربھیامجرموں کو پھانسی دینے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ، جس کے بعد اب نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
پھانسی کے بعد ، نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہی ہیں کیونکہ آخر ان کی بیٹی کو انصاف مل ہی گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں نربھیا کی ماں ہونےپر فخر ہے۔ سات سال پہلے پیش آنے والے اس واقعہ سے لوگ اور پوراملک بے حدشرمندہ تھا ، لیکن آج انصاف دیا گیا ہے۔
نربھیا کے والد نے بتایا کہ انہیں دیر سے انصاف ملا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے باپ بننے کا فرض نبھایا ہے۔ انصاف کے لئے در در ٹھوکر کھائی لیکن آخرکار انصاف مل ہی گیا۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج