کورونا وائرس: ہندستان نے تمام تمام ویزے معطل کردئے، 60 افراد متاثر


نئی دہلی: ہندوستان نے سفارتی اور روزگار جیسے بعض زمروں کو چھوڑ کر تمام ویزے 15 اپریل تک معطل کردئے تاکہ کورونا وائرس کو روکا جاسکے۔ حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر بیرون ملک کا سفر نہ کیا کرے۔ ممبئی اور ناگپورمیں بھی کورونا وائر س کا ایک ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے۔ اسی دوران اطلاع موصول ہوئی کہ نئی دہلی میں آئی ٹی سیل میں کام کرنے والے دو ملازمین کوروناوائرس پایا گیا ہے۔

ان کمپنیوں کے نام ڈیل اور مائینڈ ٹری بتائے گئے ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں یہ بات بتائی ۔ ڈیل کا ملازم امریکہ سے واپس ہوا تھا اور اس نے امریکہ کے شہر ٹیکساس کا دورہ بھی کیا تھا جبکہ مائنڈ ٹری کا ملازم اکثر وبیشتر بیرون سفر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے 60 مصدقہ کیسس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی مشتبہ موت ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں