حکومت‘خواتین کی بے عزتی کررہی ہے : پرینکا گاندھی

 February 17, 20200

 کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سپریم کورٹ کی خاتون فوجی عہدیداروں کو مستقل کمیشن دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیر کو حکومت پر تلخ حملہ کیا اور کہا کہ عدالت میں حکومت نے اس معاملے میں جو دلیل دی ہے اس سے ملک کی ہر خاتون کی بے عزتی ہوئی ہے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سپریم کورٹ میں دی گئی حکومت کی دلیل نے ملک کی ہر خاتون کی توہین کی ہے۔‘‘حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ خواتین کمانڈ پوسٹ یا مستقل سروس کیلئے مناسب نہیں ہیں کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کمزور ہیں۔ میں ہندوستانی خواتین کو مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے اور حکومت کی دلیل کو غلط ثابت کرنے کیلئے مبارک باد دیتا ہوں۔ پرینکا وڈرا نے کہا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ملک کی خواتین کی پرواز کو نئے پر دیئے ہیں۔ خواتین اہل ہیں۔ فوج میں، بہادری میں اور بحروبر وفضاؤں میں۔ متعصب ہوکر خواتین کی طاقت کی مخالفت کرنے والی مودی حکومت کو یہ سخت جواب ہے۔‘‘واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کمبیٹ برانچوں کو چھوڑ کر دیگر شاخوں میں خاتون فوجی عہدیداروں کو مستقل کمیشن دینا ضروری ہے۔ خواتین کو مستقل کمیشن نہیں دینا قدیم روایتوں اور خواتین کے تئیں متعصبانہ رویہ ہے کیونکہ مردوں کے ساتھ خواتین کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں