نئی دہلی، 6فروری- وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعت کانگریس پر شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) پر برم پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو یقین دلایا کہ اس سے ملک کے کسی بھی اقلیتی شہری کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر ایوان میں تین دن تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کانگریس اور اس کے دور اقتدار پر زور دار حملہ کیا۔ انہوں نے اہم اپوزیشن جماعت کو 1947میں ملک کی تقسیم کے لئے ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ کسی کو وزیراعظم بننا تھا اس لئے ہندستان کے اوپر ایک لکیر کھینچی گئی اور ملک کو تقسیم کردیا گیا۔ ان کا اشارہ پہلے وزیراعظم نہرو کی طرف تھا۔وزیراعظم نے تقریباََ 100منٹ کے اپنے جواب میں بیشتر وقت سی اے اے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ اس قانون میں ہندستان کے کسی بھی شہری پر کسی طرح کا اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا’ہندستان کی اقلیتوں کو اس سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوگا‘۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج