ریاست اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد سے متعلق کیس کی آج سماعت ہوئی۔ کورٹ نے سماعت کے بعد اس کیس کے فیصلے کو بدھ تک کے لیے محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) سے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کے لئے داخل کی گئی درخواست پر آج سماعت شروع ہوئی، تو اس معاملے میں دوسرے فریق کے سنی وقف بورڈ نے ہائی کورٹ میں زیر التواء پٹیشن کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ اس معاملے کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔ حالانکہ اس سے قبل بھی انجمن انتظامیہ مساجد نے اس نوعیت کی درخواست دی تھی۔گیان واپی مسجد کا فیصلہ محفوظ۔ویڈیوسماعت کے دوران مقدمے میں مقرر وکیل وجے شنکر رستوگی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ خود ساختہ شیولنگ ابھی بھی گیان واپی کمپلیکس میں نصب ہے۔اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلمانوں نے اس کمپلیکس کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا اور ایک مسجد بنائی۔اے ایس آئی کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً ثبوت اکٹھا کرے اور ریڈار ٹکنالوجی سے سروے کرکے نیز کھدائی کر پورے کیمپس کی مذہبی نوعیت کا تعین کرے۔گیان واپی مسجد کا فیصلہ محفوظگیان واپی مسجد کا فیصلہ محفوظوہیں سنی وقف بورڈ کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہونے کی وجہ سے اس کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی ہے، جس کے پیش نظر عدالت نے آج بدھ تک کے لیے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج