نئی دہلی ۔۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستان مسلمانوں کا بھی ہے۔ اِس ملک کے دیگر شہریوں کی طرح مسلمان بھی اِس ملک پر اتنا ہی حق رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں شہریوں میں اُلجھن پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ موجودہ حکومت مسلمانوں کو بھی مکمل حقوق دے گی جیسا کہ دیگر اقلیتوں کو دیئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے آج این ڈی اے قائدین پر زور دے کر کہاکہ وہ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی قانون کی بھرپور حمایت کریں اور مسلمانوں کے خلاف امتیاز برتنے اپوزیشن کے الزام کو غلط ثابت کردیں۔ پارلیمنٹ بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) قائدین کے اہم اجلاس میں مودی نے کہاکہ حلیف پارٹیوں کو شہریت ترمیمی قانون سے متعلق مدافعتی موقف کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ اِس قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے جیسا کہ میری حکومت نے بہت بڑا غلط کام کیا ہے۔ مرکزی وزیر اور ایل جے پی لیڈر رام ولاس پاسوان نے جو بی جے پی کی حلیف پارٹی کے لیڈر ہیں، اِس اجلاس میں کہاکہ اِس ملک کے مسلمانوں کو اتنا ہی حق حاصل ہے جیسا کہ دیگر طبقات کو ہے۔ اُنھوں نے سی اے اے پر حکومت کے خلاف اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کردیا۔ یہ ملک دیگر شہریوں کی طرح مسلمانوں کا بھی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں اِس قانون کے تعلق سے اُلجھن پیدا کررہی ہیں۔ اپوزیشن قائدین نے سی اے اے کو امتیازی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سیشن میں اِس قانون کے خلاف آواز اُٹھائیں گے اور اِس مسئلہ پر ملک میں جاری احتجاج سے پارلیمنٹ کو واقف کرائیں گے۔ مودی حکومت کو ہٹ دھرم قرار دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ مودی حکومت نے احتجاجیوں سے بات نہیں کررہی ہے۔ مودی نے کہاکہ اقلیتیں بھی ہمارے دیگر شہریوں کی طرح ہی ہیں۔ این ڈی اے کے اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی اور شمال مشرقی ریاستوں میں کئے گئے مختلف اقدامات پر مودی کی ستائش کی گئی مثلاً بوڈو معاہدہ اور تریپورہ میں برو ٹرائب ارکان کی روانگی اور پارلیمنٹ میں سی اے اے کی منظوری کے علاوہ کرتارپور راہداری کی کشادگی شامل ہے۔ این ڈی اے کے سینئر قائدین کے علاوہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ بھی اِس اجلاس میں شریک تھے۔ پاسوان نے کہاکہ این ڈی اے متحد ہے اور وزیراعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج