نئی دہلی 02 فروری – کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معیشت کی خستہ حالی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا۔
مسٹر گاندھی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی کا ہاتھ، پاؤں اور پیٹھ کی ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔انہوں طنزکرتے ہوئے کہاہے،’محترم وزیر اعظم، براہ مہربانی اپنے جادو ورزش کے روز مرہ کو کو کچھ دفعہ مزید دہرائیں، ہو سکتا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت دوبارہ ٹریک پر آ جائے‘۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ مودی نِکس بھی لکھا ہے۔
ویڈیو میں وزیر اعظم ننگے پاؤں گھاس اور گول پتھروں پر چل رہے ہیں اور ہاتھوں کو اوپر نیچے اور دائیں ۔بائیں ہلا رہے ہیں اور ایک اور بڑے پتھر پر پیٹھ اور گھٹنے کی ورزش کر رہے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج