روحانیت ہندوستان کا دنیا کے لئے سب سے اہم تحفہ ہے :صدر جمہوریہ

حیدرآباد،2فروری- صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے رام چندرامشن کے کنہا شانتی ونم کا افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لالہ جی مہاراج آدی گرو سری رام چندرامشن کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اس تقریب پرانہیں مسرت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے تقریبا150سے زائد ممالک کے سبب مشن کی روحانی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔کووند نے کہا کہ روحانیت ہندوستان کا دنیا کے لئے سب سے اہم تحفہ ہے ۔ویدانتا،مہاویر،گوتم بدھا،نانک اور کبیر کی تعلیمات کے سبب ابدی روحانی حکمت پیداہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سچائی،ہمدردی اور عدم تشدد کے گاندھی جی کے پیام کا دنیا بھر میں احترام کیاجاتا ہے۔
گاندھی جی،روحانی حقیقت کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بے چینی، غیر یقینی، عدم سلامتی اور دشمنی سے بھری ہے۔ ایسے میں رام چندرامشن جیسے اداروں کی ذمہ داری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی سمت کو تبدیل کرنے ہمیں نوجوانوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مساعی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گیان دھیان سے تناو میں کمی آتی ہے اور ذہنی سکون پیدا ہوتا ہے۔ کووند نے کہا کہ ہندوستان کا عظیم ثقافتی ورثہ ہے جو دنیابھر میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔صدرجمہوریہ نے تناو اور مشکلات سے بچنے کے لئے گیان دھیان کی عوام سے خواہش کی اور کہا کہ چیاریٹی خدمات اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہمارا ملک جاناجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں