شاہین باغ میں پستول کے ساتھ پکڑے جانے والے شخص کے خلاف پولیس نے درج کی ایف ائی آر

شاہین باغ کے احتجاجی دھرنے میں پستول کے ساتھ ایک شخص کی گرفتاری کے دوسرے دن دہلی پولیس نے چہارشنبہ کے روز ذاتی طور پر معاملہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے مذکورہ شخص سے پوچھ تاچھ سے قبل ایک ایف ائی آر درج کرائی ہے

نئی دہلی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساوتھ ایسٹ) چنموئی بسوال نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعہ 336اور 506کے تحت شاہین باغ کے ساکن ایک پراپرٹی ڈیلر حاجی لقمان کے خلاف ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ تفتیش کے دوران لقمان نے کہا کہ مذکورہ بندوق لائسنس یافتہ ہے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہتی ہے۔

لقمان کے حوالے سے بسوال نے کہاکہ ”منگل کے روز وہ اور شاہین باغ علاقے کے دیگر 60مقامی لوگوں نے احتجاجیوں سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی تھا کہ وہ ٹریفک کے لئے سڑک کا ایک حصہ کھول دیں۔

احتجاجیوں میں سے کسی نے اس کو بات چیت کے لئے اسٹیج پر بلایااوراسی دوران لوگوں کی توجہہ بندوق پر گئی تھی“۔ اور ایک تحقیقات کرنے والے افیسر جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ لقمان نے کہاکہ نہ تو اس نے اپنی بندوق دیکھائی اور نہ ہی اس کو باہر نکالاتھا۔

مذکورہ افیسر نے لقمان کے حوالے سے کہاکہ ”کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی جو اس کی وہاں پر موجودگی کی مخالفت کررہے تھے اسی دوران ان میں سے ایک کی توجہہ لقمان کی پستول کی طرف گئی اور اس نے ہی وہ پستول باہر کھینچی۔

اس نے دعوی کیاے کہ اس موقع پر کسی غلط منشاء کے ساتھ ہر گزنہیں گیاتھا اور بندوق کی موجودگی اس کی عادت کا حصہ ہے“۔

لقمان نے مبینہ طور پر پولیس سے کہاہے کہ وہ پچھلے تین دہوں سے شاہین باغ میں مقیم ہے اور احتجاج کے مقام پر مظاہرین سے اس بات کیلئے زوردینے گیاتھا کہ سڑک کا ایک حصہ کھول دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں