امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اس طرح کی کسی بھی واردات کو برداشت نہیں کرے گی ۔ اس کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ۔
جامعہ نگر علاقہ میں جمعرات کی دوپہر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مارچ سے پہلے ایک شخص نے ہتھیار لہرایا اور فائرنگ کی ، جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا ہے ۔ اس واقعہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج دہلی میں جو گولی چلانے کی واردات پیش آئی ہے ، اس پر میں نے دہلی پولیس کمشنر سے بات کی ہے اورا نہیں سخت سے سخت کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے ۔ امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اس طرح کی کسی بھی واردات کو برداشت نہیں کرے گی ۔ اس کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ۔