۔90,000 روپئے چھین لینے والے تین رہزن گرفتار’سنتوش نگر میں رہزنی کا سنسنی خیز معمہ حل

سنتوش نگر میں رہزنی کا سنسنی خیز معمہ حل
حیدرآباد۔/29 جنوری، – پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں 26 جنوری کی شب پیش آئے رہزنی کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے 3 رہزنوں کو گرفتار کرلیا۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے 24 سالہ محمد توفیق، 21 سالہ امیرخان اور 22 سالہ اصغر علی کو چکن سنٹر کے اکاؤنٹنٹ محمد عادل کو لوٹ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس جی چکرورتی نے بتایا کہ چکن سنٹر کے ملازم محمد عادل 26جنوری کی شب اپنی ایکٹیوا موٹر سیکل پر رکھشا پورم کالونی سنتوش نگر سے گذر رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے اس کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر ایک ہینڈ بیاگ جس میں 90 ہزار روپئے نقد رقم موجود تھی چھین کر فرار ہوگئے ۔ ٹاسک فورس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی شناخت کی اور انہیں گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ امیر خان فلموں میں کام کرنے کا شوقین ہے اور وہ فلمیں دیکھنے کا عادی ہے۔ فلمی انداز میں رہزنی کی واردات انجام دی گئی ۔ پولیس نے رہزنوں کے قبضہ سے مسروقہ نقد رقم برآمد کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں