حیدرآباد۔/29 جنوری،- ولیس کمشنر ٹاسک فورس ٹیم نے عادی سارقین کی دو رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 15 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 سالہ کے مہیش عرف رمیش متوطن ضلع میڑچل مختلف علاقوں کا دن کے اوقات معائنہ کرتے ہوئے مقفل مکانات کی نشاندہی کرتا تھا اور بعد ازاں انہیں نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے طلائی زیورات ، نقد رقومات وغیرہ سرقہ کرلیا کرتا تھا۔ مہیش کو اس جرم میں اس کے ایک ساتھی راما سوامی سری سیلم گوڑ متوطن دنڈیگل مسروقہ مال ٹھکانے لگانے میں مدد کرتا تھا۔ انجنی کمار نے کہا کہ سابق میں مہیش 22سرقہ وارداتوں میں ملوث پایا گیا جس کے نتیجہ میں اس پر پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور سرقے کرنے لگا۔ انہوں نے کہا کہ سری سیلم گوڑ بھی سابق میں کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے سارقین کی ٹولی کا پتہ لگاتے ہوئے انہیں سکندرآبادپاٹ مارکٹ کے پاس گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات، چاندی جن کی جملہ مالیت 3 لاکھ بتائی جاتی ہے ضبط کرلی۔
تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدارپر واپس لانے میں مسلمانوں کا اہم رول: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی
تلنگانہ اسپائس کچن رسٹورنٹ جوبلی ہلز میں زور دار دھماکہ
حائیڈرا نے دوبارہ انہدامی کارروائیوں کا کردیا آغاز
وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کے جوانوں کے منائی دیوا لی۔
مجلس مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابی میدان میں، 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔