سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ بی جے پی قائدین نے مہذب سیاسی گفتگو کو الوداع کہہ دیا ہے کیونکہ دہلی اسمبلی الیکشن میں ان کی ہار طئے ہے۔ چدمبرم نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور دیگر بی جے پی قائدین جیسے دہلی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور پارٹی کے صدر مغربی بنگال دلیپ گھوش کی زبان درازی پر تنقید کی اور سوال کیا کہ وزیراعظم اور بی جے پی صدر ایسے قائدین کو کیوں نہیں ڈانٹتے؟۔


















