شہریت ترمیمی ایکٹ‘این آرسی اور این پی آر کے خلاف آج بھارت بندمنایاگیا جس کی اپیل مختلف تنظیموںنے کی تھی۔ بھارت بند کی اپیل کا شہرحیدرآباد کے کچھ علاقوں پرجزوی اثر دیکھا گیا۔شہرکے نامپلی‘کنگ کوٹھی‘قدیم ملک پیٹ اوردیگر علاقوں میں مسلم کاروبار یوں نے اپنے دکانات اورکاروباربندرکھے ۔ نامپلی کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھی گئی ۔پورے نامپلی علاقہ میں کپڑے کی دکانات ‘فرنیچر آوٹ لیٹس بنددیکھے گئے ۔ شہر کی مصروف ترین جگدیش مارکٹ میں بھی دکانات بندرکھے گئے۔بندکی تائید میں ریاست کے کئی مقامات پر اسکولوں کوتعطیل دے دی گئی مختلف تنظیموں کے قائدین نے تاجروں اورکاروبار ی افراد سے اپیل کی تھی کہ وہ سی اے اے کے خلاف بطور احتجاج بندمنظم کریں تاکہ حکومت کو شہریت ترمیمی ایکٹ کی بابت اپنی ناراضگی سے واقف کروایا جاسکے ۔ضلع نلگنڈہ بالخصوص نلگنڈہ مستقر پر بند کا جزوی اثردیکھاگیا ۔ بندکے پیش نظر خانگی اسکولوں کوچھٹی دے دی گئی ۔ تھیڑوں میں صبح کے دونوں شوز کومنسوخ کردیاگیا ۔ ٹائون میں دکانات حسب معمول کھلے رہے بندکا عوامی حمل ونقل‘آرٹی سی بس سرویس پرکوئی اثر نہیں پڑا آرٹی سی بسیں حسب معمول چلائی گئیں۔ یو این آئی کے بموجب شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف آج ملک گیر سطح پر منائے گئے بھارت بند کا حیدرآباد میں اثر دیکھا گیا۔ سڑکوں پر عام دنوں کے مقابل ٹریفک کم دیکھی گئی۔ خاص طور پر پرانا شہر کے کئی علاقوں میں رضاکارانہ طور پر بند منایا گیا۔ تجارتی اداروں کو بطور احتجاج بند رکھا گیا۔تاجرین نے بند دکانوں کے شٹرس پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کاروبار بند رکھنے کے پوسٹرس لگائے تھے ۔ کئی اسکولوں کو بھی تعطیل دے دی گی تھی۔ بند کے پیشِ نظر پولیس کی جانب سے وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کیے گئے تھے ۔کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج