۔53 لاکھ افراد رائے دہی کے مستحق، تمام انتظامات مکمل، ہفتہ کو نتائج کا اعلان
حیدرآباد 21 جنوری (پی ایم ؤئی) تلنگانہ میں چہارشنبہ کو شہری مجالس مقامی کے انتخابات منعقد ہوں گے جن میں حکمراں ٹی آر ایس نے اپنی شاندار کامیابی کی توقع کی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کانگریس اور بی جے پی اپنی طاقت میں اضافہ پر نظریں مرکوز کئے ہیں۔ ریاست کی 120 شہری مجالس مقامی اور 9 میونسپل کارپوریشنوں کے لئے ریاست کے تقریباً 53 لاکھ ووٹرس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کے اہل ہیں جہاں 22 جنوری کو صبح 7 بجے تا 5 بجے شام ووٹ ڈالے جائیں گے اور 25 جنوری کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں 25 جنوری کو رائے دہی ہوگی اور 27 جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے ریاستی الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی نے کہاکہ رائے دہی کو پُرسکون، اطمینان بخش اور تیز رفتار بنانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اور ہر بوتھ پر اوسطاً 800 ووٹرس ہیں۔ ایک سوال پر اُنھوں نے جواب دیا کہ بھینسہ کی صورتحال معمول کے مطابق چہارشنبہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بلدیات کے 2,647 وارڈس اور کارپوریشنوں کے 382 ڈیویژنس ہیں۔ جن کے منجملہ 80 وارڈس کے کونسلرس اور تین ڈیویژنس کے کارپوریٹرس پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ کانگریس 400 سے زائد امیدوار ٹھہرا نہیں سکی ہے اور بی جے پی کے 800 امیدوار میدان میں ہیں۔ ٹی آر ایس تمام 2,647 وارڈس سے مقابلہ کررہی ہیں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج