پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دے گا: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے خطے میں امن خراب کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایرانی جنرل کشیدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی اور اس معاملے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان نے بہت قربانیوں کے بعد امن حاصل کیا ہے، ہم نے افغان سرحد کو محفوظ بنایا اور اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے ہر وہ کام کیا جس سے خطے میں امن قائم ہو، افغان مصالحتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرنا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا خطہ 4 دہائیوں سے امن کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کا واضح مؤقف ہے کہ خطے کے امن کو خراب کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں