سی اے اے پر عمل آوری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: امیت شاہ


جئے پور: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ن ے کہا کہ مرکزی حکومت اپوزیشن کی تنقید کے باوجود شہریت ترمیمی قانون پر عمل آوری کے اپنے اس فیصلہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے دیگر پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اس قانون کے خلاف عوام میں غلط پیغام پہنچا رہے ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں بیداری مہم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

امیت شاہ نے کہا کہ ترمیمی قانون کسی بھی ہندوستان کی شہریت چھنتا نہیں بلکہ اس کو شہریت دیتا ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس قانون کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں