نئی دہلی ،3جنوری- ہندستان نے امریکہ کے ذریعہ ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی شیعہ تنظیم حشدالشعبی فورس کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی ہلاکت پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سبھی فریقوں سے صبروتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے وزارت خارجہ نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ ہمارے نوٹس میں امریکہ کے ذریعہ ایک سینئر ایرانی کمانڈر کے مارے جانے کا واقعہ سامنے آیاہے ۔اس کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلاکر دیاہے ۔ہندستان کے لیے اس خطہ میں امن واستحکام اور سلامتی انتہائی اہم ہے ۔یہ انتہائی ضروری ہے کہ حالات مزید خراب نہ ہوں ۔ہندستان مسلسل صبروتحمل سے کام لینے کی اپیل کرتارہاہے اور کرتارہے گا۔
واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے پاس جعہ کو راکٹ سے حملہ کیاگیا۔بعد میں ایک امریکی افسر نے بتایاکہ یہ حملہ امریکہ نے کیاتھا۔حملہ میں ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایران حامی شیعہ تنظیم حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج