ریل کرایوں میں اضافہ ،سلنڈر مہنگے ہوگئے نئے سال پر عام آدمی کومودی حکومت کا تحفہ :سیتارا م یچوری

نئی دہلی ۔۔ سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج مرکزی حکومت کے جانب سے ریلوے کرایے اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی حکومت کی جانب سے نئے سال میں آغاز پر عام آدمی کو تحفہ ہے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری 2020 سے رسوئی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری 2020 سے رسوئی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلسل چوتھے مہینے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے عام آدمی کو جھٹکا لگا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں بغیر سبسڈی والا گیس سلینڈر تقریبا 19 روپئے مہنگا ہوا ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت میں جنوری میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر اب 714 روپئے میں ملے گا۔ گذشتہ دسمبر میں اس کی قیمت 695 روپئے تھی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت میں 21.50 روپئے، ممبئی میں 19.50 روپئے اور چنئی میں 20 روپئے کا اضافہ ہوا ہےآج یکم جنوری سے ریلوے کی جانب سے بھی مسافر کرایوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ ریلوے بورڈ نیکل دیر شام یہاں اس سلسلے میں سرکلر سبھی زونوں کے چیف کمرشل منیجر وں کے لئے جاری کیا۔ نئے کرائے 1 جنوری 2020 سے نافذ ہوگئے۔ سرکلر کے مطابق مضافاتی سروس کی سنگل جرنی ٹکٹ، ماہانہ اور سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔غیرایئرکنڈیشنرعام مسافر گاڑیوں کے کلاس سیکنڈ ، سلیپر سیریز، فرسٹ کلاس کے کرایہ میں1 پیسہ فی کلومیٹرکااضافہ کیا گیا ہے۔ میل اورایکسپریس ٹرینوں میں غیرایئرکنڈیشنرسیکنڈ کلاس ، سلیپر کلاس اور فرسٹ کلاس کے لئے2 پیسے فی کلومیٹراوراے سی چیرکار،اے سی -3، اے سی -2، اے سی -1، ایگزیکٹو زمرے کا اکرایہ 4 پیسے فی کلومیٹراضافہ کیاگیاہے۔ راجدھانی ،شتابدی ، دورنتو، وندے بھارت، تیجس، ہمسفر، میامنا، گتی مان، انتودیا ، غریب رتھ، جن شتابدی، راجہ رانی ، یوا ایکسپریس، سویدا اور دیگر خصوصی ٹرینوں کے ساتھ اے سی ڈیمو اور اے سی میمو ٹرینوں کے کرایے میں بھی اسی طرح کرائے میں اضافہ کیا جائے گا۔ ریزرویشن فیس ، سپرفاسٹ اوورلوڈ وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) پہلے کی طرح لاگورہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں