قانون شہریت سے مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

کانگریس کی مہم پر تنقید ،این پی آر بالکل 2010کی مردم شماری جیسا ہوگا :کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ -۔ مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کی حمایت میں ریاستی بی جے پی کی طرف سے منعقدہ مہم کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سارے ملک کے افراد سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ کانگریس عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ کانگریس اس مسئلہ پر سیاست کررہی ہے ۔ ترقی کو روکنے کیلئے اس ( سی اے اے ) کا غلط استعمال کررہی ہے ‘‘ ۔ اس ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت پر مبنی معاشی سوپر پاور بنانے بی جے پی کے اقدامات کو کانگریس ناکام بنانا چاہتی ہے ‘‘ ۔ کشن ریڈی نے سوال کیا کہ کانگریس نے 2015 میں احتجاج کیوں نہیں کیا جب 2015 میں لوک سبھا می ںاس بل کو منظور کیا گیا تھا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی کارکن اس مسئلہ پر کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی سے بحث کے لئے تیار ہے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ’’ سی اے اے پر میں راہول گاندھی جی کو چیلنج کرتا ہوں ، وہ کسی بھی مقام پر ، کسی بھی اسٹیج پر آجائیں ۔ اگر وہ سوال کرتے ہیں تو ، حتی کہ بی جے پی کا ایک عام کارکن بھی جواب دینے تیار ہے ۔ اس کیلئے میری کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہول گاندھی یہ نہیں سمجھ سکے کہ سی اے اے آخر کیا ہے ۔ سی اے اے میں مسلمانوں یا دیگر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں ہے ۔ ہندوستانی مسلمانوں کو ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا قومی آبادی رجسٹر ( این پی آر ) بھی بالکل وہی ہے جو 2010ء میں کیا گیا تھا ۔ کشن ریڈی نے جواب دیا کہ تقریباً وہی ہے ۔ ’’ این پی آر کا مطلب مردم شماری اور مردم شماری کا مطلب این پی آر ‘‘ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں