لندن: عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر کل علاقہ سلاؤ میں ورلڈہیومن رائٹس واچ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ ہندوستان کی انتہاء پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے برطانیہ میں منعقدہ حالیہ انتخابات میں منفی کردار ادا کیا جو برطانیہ کی روایات اور قوانین کے خلاف ہے۔ اس موقع پر ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں شرکاء نے آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دینے اور برطانیہ میں اس پر پابندی عائد کرنے کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیاگیا۔
ورلڈ ہیومنٹ رائٹس واچ کے چیرمین نذر لودھی نے آر ایس ایس کی وجہ سے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آر ایس ایس ہندوتوا نظریہ پر یقین رکھتا ہے اور اسی نظریہ کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر سال 27ستمبر کو پورے بر طانیہ اور یوروپ میں آر ایس ایس کے قیام کیلئے یوم سیاہ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نہ صرف مسلمانوں‘عیسائیوں‘سکھوں‘دلتوں اور دیگر اقلیتوں کیلئے خطرناک ہیں بلکہ عالمی امن او استحکام کیلئے بھی ایک خطرہ ہے۔