سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح منگل کے روز کیا گیا جبکہ عوام کے لیے اسے دس ڈسمبرکے روز سے کھولا گیا۔رپورٹ کے مطابق جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تیار کیے جانے والے سینیما گھر کا افتتاح کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص کیے گئے، ہر ہال میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق سینیما گھر کے افتتاح کا مقصد عوام کو اُن کے شہر میں ہی سستی اور اچھی تفریح فراہم کرنا اور اُن کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں وژن 2030 پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت گزشتہ برس شاہ فرمانروا نے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی اور پھر اُن کے محرم کے بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر پابندیوں کو ختم کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں