پاکستان کے 4بڑے بنکوں کو 19 کروڑ کے جرمانے

اسٹيٹ بينک نےپاکستان کے 4 بڑے بينکوں پر 19 کروڑ 26 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔جرمانے نومبر ميں قوانين کی خلاف ورزی پر کيے گئے جس میں الائیڈ بینک، ایم سی بی، بینک آف پنجاب اور حبیب بینک شامل ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2019 سے بینکوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات شائع کرنا شروع کی ہے۔ درج ذیل بينکوں نے صارفين کی معلومات کے قوانين کی خلاف ورزی کی۔الائیڈ بینک پر 6 کروڑ 7 لاکھ روپے، ایم سی بینک پر 9 کروڑ 18 لاکھ روپے، بینک آف پنجاب پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے اور حبیب بینک پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
جولائی سے نومبر تک بينکوں کو مجموعی طور پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کے جرمانے ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں