ہلی۔۵دسمبر(پی ایم آئی)مرکزی کابینہ نے متنازع شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی منظوری دے دی ہے جس کے ذریعے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر مسلموں کو بھارتی شہریت تفویض کی جا سکے گی۔اس بل کا مقصد شہریت ایکٹ 1955 میں ترمیم کرنا ہے۔ بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اگر یہ بل منظوری کے بعد قانون بن جاتا ہے تو اس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے مذہب کی بنیاد پر ملک چھوڑ کر بھارت آنے والے ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی برادری کے لوگوں کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی۔ خواہ ان کے پاس ضروری دستاویزات ہوں یا نہ ہوں۔کی شمال مشرقی ریاستوں میں اس بل کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ قانون 1985 میں ہونے والے آسام معاہدے کی دفعات کو کالعدم کر دے گا جس میں بلا امتیاز مذہب غیر قانونی تارکین وطن کو بھارت سے نکالنے کا ذکر ہے۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بعض رہنما بھی اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس سے مقامی آبادی کی ثقافت پر برا اثر پڑے گا۔ لیکن بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ اسے نافذ کرنا چاہتے ہیں۔امیت شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی اے بی آئے گا اور اس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے شرنارتھیوں کو د شہریت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شرنارتھیوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ دراندازوں کو ضرور ڈرنے کی ضرورت ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج