شہریت بل کو مذہب سے مربوط نہیں کیا جاسکتا :یچوری

سی پی آئی (ایم ) لیڈر سیتارام یچوری نے شہریت ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل غیر دستوری اور ناقابل قبول ہے ۔ چونکہ شہریت کو کسی بھی طرح مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے ۔ یہ صرف ہندوستان کی بنیادوں کو تباہ کردینے کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے صرف اُن غیرمسلموں کو شہریت فراہم کرتی ہے جو 31 ڈسمبر 2014ء سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کو بی جے پی کی مرکزی حکومت نے گذشتہ روز ہی کابینی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں