ئی دہلی، 28نومبر – کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو الزام لگایا کہ معیشت میں بدنظمی موجود ہے اور مہاراشٹر میں جمہوریت کی توہین کی گئی ہے۔
محترمہ گاندھی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی جمہوری اتحاد حکومت انتقام کے جذبہ سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو 100دن تک جیل میں رکھنا اس کی زندہ مثال ہے۔
پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں مودی۔شاہ کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی ہر جنگ پوری طاقت سے لڑے گی اور متحد ہوکر صورتحال تبدیل کردے گی۔
کانگریس کی صدر نے کہاکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور انکا اختتام دہلی میں 14دسمبر کو ایک اجلا س سے ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بے شرمی سے جمہوریت کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا اتحاد بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران مہاراشٹر کے گوررنر بھگت سنگھ کوشیاری نے غیرذمہ دارانہ طریقہ سے کام کیا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر کام کیا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج