بھیلواڑا، 13 اگست (پی ایم آئی)۔ بھیلواڑا ضلع کی سہاڈا تحصیل کے جھبرکیاگائوں واقع سرکاری پرائمری اسکول میں منگل کے روز مڈے ڈے میل کا کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ سے تقریباً تین درجن سے زیادہ بچوں کو حالت خراب ہو گئی، جن میں سے 35 بچوں کو گنگاپور کی کلینک میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں ایک بچے کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اس بھیلواڑا ریفر کر دیا گیا۔ جھبرکیا گائوں کے لئے بھی ایک میڈیکل ٹیم کو بھیجا گیا ہے۔ وہیں حالت کو سنبھالنے کے لئے انتظامیہ نے بھیلواڑا، رائے پور اور سہاڈا سے طبی ٹیموں کو بھی طلب کیا ہے۔ جھبرکیا گائوں سے اب بھی بچوں کے گنگاپور اسپتال میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گنگاپور کے سب سیکشن افسر سی ایل شرما نے کہا کہ آج دوپہر کو سرکار ی پرائمری اسکول میں مڈے ڈے میل میں کڑھی چاول بھیجے گئے تھے، جنہیں کھانے کے بعد وہاں کے بچوں کی حالت بگڑنے لگی۔ اس کی اطلاع پر ایک ٹیم کو وہاں پر بھیجا گیا اورجن بچوں کی حالت نازک تھی، ان کو گنگاپور کے اسپتال میں لایا گیا۔ انتظامیہ بچوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برت رہا ہے۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ مڈے ڈے میل کے کھانے کی ہم جانچ کروارہے ہیںاوراگرکچھ غلط پایا جاتا ہے تو قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر سہاڈا ممبر اسمبلی کیلاش ترویدی نے بھی اس معاملے میں ضلع کلکٹر سے بات کرضروری ہدایات دی ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج