نئی دہلی، 13 اگست (پی ایم آئی)۔ مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کے روز 73 ویں یوم آزادی کی تقریبکا تھیم سانگ ‘وطن’ کا میوزیکل ویڈیوز لانچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیت اس سال یوم آزادی تقریب میں جوش کومزیدبڑھائے گا اور نئے رنگ بھرے گا۔ گیتکے بول ہیں۔’ مٹیکا تیری مٹ کے بھی قرض چکائیںگے، مستک یہ تیرا گرو سے اونچا اٹھائیں گے‘۔
نئے ہندوستان کو وقف اس گیت میں مرکزی حکومت کے کئی معروف پروگراموں اور پہلو کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔ اس میں حال ہی میں چندریان -2 کی کامیاب لانچنگکے پیچھے مرکزی حکومت کا عزم بھی شامل ہے۔ گیت میں مسلح افواجکے جوانو کی بہادری اور شہیدو ںکو بھی خراج عقیدت پیش کی گئی ہے۔
گیت مشہور بالی وڈ گلوکار جاوید علی نے گایا ہے اور نغمہ نگار آلوک شریواستو نے اسے لکھا ہے۔ اس کی موثیقی دشینت نے دی ہے۔ اس خصوصی گیت کو تعمیر دوردرشن، پرسار بھارتی نے کی ہے۔ اس گیت کوریڈیو اور دوردرشن کے تمام مراکز کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔ گیت کے ساتھ یوم آزادی تقریب منانے کے لئے اسے دوردرشن اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف کاپی رائٹ مفت رکھا گیا ہے۔اسے تمام ایف ایم اسٹیشنوں، تفریحی اور نیوز چینل، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر اس کا استعمال مفت میں کیا جاسکے گا۔
گیت جاری کئے جانے کے موقع پر پرسار بھارتی کے صدر ڈاکٹر اے سوریہ پرکاش، پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر، دوردرشن نیوز کے ایم ڈی مینک اگروال ، آکاشوانی کے ایم ڈی ایف شہریار کے ساتھ ساتھ اطلاعات ونشریات کی وزارت اور پرسار بھارتی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج