کولکاتہ، 13 اگست (پی ایم آئی)۔ ۔’میک ان انڈیا‘ کی سمت میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ریلوے نے مقامی ٹیکنالوجی سے مغربی بنگال کے چترنجن لوکوموٹو ورکس میں تیز رفتارانجن کی تعمیر کی گئیہے۔ یہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے قابل ہے۔ اس کا ٹرائل رن ہو چکا ہے۔ منگل کے روز ریلوے نے اس کا ویڈیو جاری کیاہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی ٹیکنالوجی سے بنایہ انجن 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کو چند سیکنڈ میں ہی حاصل کرنے کے قابل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلوے کے بیڑے شامل کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لئے ریلوے نے چترنجن لوکوموٹو ورکس میں نہ صرف انجن بلکہکوچ اور دیگر پارٹس بنانے شروع کئے ہیں۔ اس انجن کو فیکٹری کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی بلٹ ٹرین کا ٹرائل رن ہواگ ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج