سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی آخری رسوم ادا

نئی دہلی، 0 7 اگست (پی ایم آئی)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر سشما سوراج کی بدھ کو آخری رسوم اداکر دی گئیں۔ دہلی کے لودھی روڈ واقع شمشان گھاٹ میں ان کی بیٹی بانسری سوراج نے مکھ اگنی دی اورتمام رسومات پوری کیں۔ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سشما کے شوہر سوراج کوشل بھی موجود تھے۔بدھ کو لودھی روڈ پر سشما سوراج کی آخری رسوم کے وقت نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بھوٹان کے وزیر اعظم سیرگ توبگے، بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا اور مرکزی وزیر اور بی جے پی کے تمام لیڈر موجود رہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ رہی سشما کو مکمل سرکاری اعزاز سے آخری رسوم ادا کی گئیں۔ تدفین کے وقت وہاں موجود شخصیات نے جسدخاکی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سشما سوراج کے جسد خاکی کو ترنگے میں لپیٹا گیا تھا۔اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا تھا۔ یہاں انہیں بس کے ذریعہ لودھی روڈ پر واقع شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ یہاں پہلے آخری رسومات ان کی بیٹی کے ذریعہ مکمل کی گئی۔ اس کے بعد الیکٹرک شمشان گھاٹ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں