نئی دہلی، 07 اگست (پی ایم آئی)۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے کانگریس رہنما ششی تھرور کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقابلہ شیو لنگ پر بیٹھے بچھو سے کرنے کے بیان کے معاملے میں الزامات طے کرنے کو لے کر فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ کورٹ نے اس معاملے میں 27 اگست کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔25 جولائی کو ششی تھرور کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور کورٹ سے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ ششی تھرور نے کورٹ سے کہا تھا کہ انہیں جو سمن بھیجا گیا ہے، وہ غلط ہے۔گزشتہ 7 جون کو عدالت نے ششی تھرور کو ضمانت دی تھی۔ کورٹ نے 20 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔گزشتہ 27 اپریل کو عدالت نے ششی تھرر کو بطور ملزم سمن جاری کیا تھا۔ 16 نومبر 2018 کو عدالت نے اس معاملے میں نوٹس لیا تھا۔ راجیو ببر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ششی تھرور نے بنگلور میں ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کو شولنگ کو بچھو کہا تھا جسے نہ ہاتھ سے ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی پیر سے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ششی تھرور کے اس بیان سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔راجیو ببر نے کہا ہے کہ میں شیو کا بھکت ہوں اور ششی تھرور کے بیان نے ہزارہا شوبھکتوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ عرضی میں ششی تھرور کے بیان کو ناقابل برداشت بتایا گیا ہے۔ عرضی میں ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج