علی گڑھ7 اگست (پی ایم آئی)علی گڑھ کے تھانہ مڈراک میں گذشتہ روز ہوئی آنر کلنگ معاملے میں پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا کہ پانچ اگست کی رات میں جو قتل ہوئے تھے اس میں ہمیں دو لاشیں ملی تھیں جو جانِ عالم عمر 26 سال اور شہناز کی تھیں۔انکی شناخت کے بعد سے ہی پولس مذکور ہ معاملہ باریکی سے تفتیش کررہی تھی۔ اسی معاملہ میں آج پولس کو کامیابی ملی ہے اور ہم نے شہناز کے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔ جس نے دونوں لوگوں کا قتل کرنا قبول کیا ہے۔انھوں نے بتایاشہناز کا بھائی شکیل کے مطابق اسی نے جانِ عالم اور شہناز دونوں کا تھرما کول کٹر سے کاٹ کر قتل کیا ہے ،ایس ایس پی نے بتایا کہ جب شکیل سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اسکی بہن شہناز نے اپنے پہلے شوہر کو چھوڑ دیا اور جانِ عالم کے ساتھ رہنے لگی تھی (بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں نے بھی شادی کرلی تھی لیکن اسکی تصدیق نہیں ہوسکی )اپنی بہن کے مذکورہ عمل سے مشتعل ہوکر شکیل نے اپنے ساتھ منوج کے ساتھ مل کر تھرما کول کٹر سے دونوں کا قتل کرنا قبول کیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ شکیل کی گرفتاری کے بعد سے ہی پولس منوج کی گرفتاری کے لئے دبش دے رہی ہے اور آلہ قتل کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے مذکورہ کیس کے سلسلے میں انکشاف کے لئے ایس ایچ او مڈراک کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولس بہتر کام انجام دے رہی ہے اور کچھ ہی گھنٹوںک ے بعد مذکورہ کیس کا انکشاف اسکی مثال ہے۔اس موقع پر شکیل کو گرفتار کرنے والی ٹیم بھی موجود رہی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج