کانگریس قائدین سے سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے’وزیر اعلٰی کرنا ٹک

بیدر،6؍اگست(پی ایم آئی)۔چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے ریاستی کابینہ کی تشکیل میں ہورہی تاخیر کے ضمن میں کانگریس قائد سدارامیا بشمول اپوزیشن قائدین کی جانب سے کی جارہی نکتہ چینی پرکہا کہ بہت جلد کابینہ کی تشکیل ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کب کرنا ہے وہ جانتے ہیں اور اس ضمن میں ان کو سدارامیا یا کسی بھی اپوزیشن لیڈر کی صلاح لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھو ںنے اپوزیشن قائدین کی جانب سے کئے جارہے طنز پر کہا کہ بہت جلد کابینہ کی تشکیل ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں وہ دہلی کے دورہ پر جارہے ہیں اور اس دوسران بی جے پی کے مخصوص قائدین کے ساتھ کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کریںگے۔انھوں نے کہا کہ ان کو کانگریس قائدین سے سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ایک قومی سطح کی پارٹی ہے لہذا ان کو کرناٹک کابینہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے سنئیر قائدین کے ساتھ مشاورت کرنا ہوگا۔انھو ںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘مرکزی وزیر داخلہ و پارٹی صدر مسٹرامیت شاہ کے بشمول مرکزی قائدین سے ہری جھنڈی کا اشارہ ککے بعد وہ کابینہ کی تشکیل میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔کابینہ کی تشکیل صرف مرکزی قائدین سے مشاورت کے بعد ہی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ وہ بھی جلد ہی کابینہ کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس کے بعد تمام وزراء اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر کام کرنا شروع کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں