مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سیکوریٹی صورت ِ حال کا جائزہ لینے جموں وکشمیر جانے والے ہیں جبکہ تینوں مسلح افواج (فوج‘ بحریہ اور فضائیہ) کسی بھی صورت ِ حال سے نمٹنے پوری طرح الرٹ ہیں۔ ریاست جموں وکشمیر کی تنظیم جدید کے فیصلہ سے قبل اجیت دوول نے صورت ِ حال کا جائزہ لیا تھا اور مزید فورس کشمیر بھجوائی تھی۔ اجیت دوول کے بعد توقع ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کشمیر جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ ‘ پارلیمنٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد ہوگا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج‘ فضائیہ اور بحریہ پوری طرح الرٹ ہیں۔ نئی دہلی کا ماننا ہے کہ دفعہ 370 کی برخواستگی ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے لیکن وہ پاکستان اور پاکستانی فوج کے ردعمل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ چند دن سے حقیقی خط ِ قبضہ پر زبردست گولہ باری ہورہی ہے۔ ہندوستانی فوج اپنی چوکیوں پر پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم(بی اے ٹی) کے حملہ کو ناکام بناچکی ہے۔ اس نے پاکستانی فوج کے کم ازکم 5 کمانڈوز کو ہلاک کردیا۔ ہندوستانی فوج کو توقع ہے کہ کچھ نہ کچھ ردعمل ہوگا۔ کسی بھی ناگہانی صورت ِ حال سے نمٹنے کے لئے فوج پوری طرح تیار ہے۔ وادی کشمیر سے کسی بھی ردعمل کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ وہاں کمیونیکیشن لائنیں ڈاؤن ہیں یعنی موبائل فون‘ موبائل انٹرنیٹ سروس ‘ لینڈ لائن فون اور فکسڈ انٹرنیٹ سروس معطل ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج