بھار تی حکومت نے کشمیریوں کا بھروسہ توڑ دیا’عمر عبداللہ

ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ‘1947 میں بھارت کے ساتھ الحاق کے فیصلے کو بھارتی حکومت نے غلط ثابت کیا ہے اور ریاست کے عوام کا بھروسہ توڑا ہےعمر عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘بھاتی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 کو ہٹانے کا فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مرکزی حکومت ایسے تباہ کن فیصلے کے لیے کئی ہفتوں سے راستہ بنا رہی تھی۔ لاکھوں میں فوج کو تعینات کرکے سیاسی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔انہوں مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ‘حکومت کی طرف سے یہ تسلی دینا کہ وہ ریاست کے مد نظر کچھ بڑا نہیں سوچ رہی ہے، محض ایک جھوٹ تھا۔مرکز نے کشمیریوں کا بھروسہ توڑ دیامرکز نے کشمیریوں کا بھروسہ توڑ دیاعمر عبداللہ نے دفعہ 370 کے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فیصلہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، چونکہ جموں و کشمیر کا الحاق انہی شرائط پر ہوا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں