مودی حکومت خوشامد کے بغیر اقلیتوں کو با اختیار بنا رہی ہے’صرف مسلمان اقلیت نہیں ‘ جین ‘ بدھسٹ ‘ پارسی ‘ سکھ اور عیسائی بھی شامل : مختار نقوی

ئی دہلی 18 جولائی ( پی ایم آئی ) مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ نریندر مودی حکومت اقلیتوں کیلئے فلاحی پروگرامس کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ حکومت خوشامد کے بغیر بااختیار بنانے اور عزت نفس کے ساتھ ترقی دینے میں یقین رکھتی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ اقلیتوں سے مراد چھ مرکزی طور پر نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریاں ہیں جن میں جین ‘ بدھسٹ ‘ سکھ ‘ پارسی ‘ مسلمان اور عیسائی شامل ہیں۔ صرف مسلمان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک بھی ضلع ایسا نہیں ہے جہاں اقلیتوں کو 2014 کے بعد سے مودی حکومت کی جانب سے شروع کردہ پروگرامس اور اسکیمات سے فائدہ نہ پہونچا ہو۔ نقوی نے کہا کہ ہم خوشامد کے بغیر با اختیار بنانے اور عزت نفس کے ساتھ ترقی دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ حکومت سب کا ساتھ ‘ سب کا وکاس اور سب کا وشواس میں یقین رکھتی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ سال 2016-17 میں وزارت اقلیتی امور کیلئے 3827.26 کروڑ روپئے ‘ سال 2017-18 کیلئے 4195.48 کروڑ روپئے اور سال 2018-19 کیلئے 4700 کروڑ روپئے بجٹ میں مختص کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جن وکاس کرایہ کرم کیلئے 1071 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیںجس کے تحت 40 ہاسٹلس ‘ 1,628 اسمارٹ کلاسیس ‘ 59 سدبھاو منڈپ‘ 350 مارکٹ شیڈس ‘ 21 اقامتی اسکولس ‘ 37 اسکولس عمارتیں ‘ 4,083 اضافی کلاس رومس ‘88 ہیلت پراجیکٹس اور 1,096 آنگن واڑی مراکز اقلیتی غلبہ والے علاقوں میں تعمیر کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں