حج سیزن کے دوران ہندوستانی خاتون نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا ۔رواں سال دلشاد اولین عازم حج ہے جس نے اپنی حج زیارت کے دوران ایک بچے کو جنم دیا ہے

مدینہ(اُپی ایم آئی۔ 16جولائی 2019ء) ہندوستان کے ضلع غازی آباد سے تعلق رکھنے والے خاتون عازمِ حج دِلشاد کو پتا نہیں تھا کہ وہ اپنے حج کے سفر کے دوران اس بار ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لے گا۔ دِلشاد جب اپنی بیوی کے ساتھ حج کے لیے روانہ ہوا تو اُس کی بیوی اُمید سے تھی۔ حج سے قبل وہ مدینہ منورہ میں مقیم تھے جب اُن کے ہاں مقامی ہسپتال میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔
اس بچے کو اس بار کے حج سیزن کے دوران کسی بھی عازمِ حج کے ہاں پیدا ہونے والے اولین بچے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ والدین نے اس کا نام احمد رکھا ہے جبکہ مدینہ منورہ میں ولادت ہونے کے باعث مدنی بھی اس کے نام کا حصّہ بنایا گیا ہے۔ دلشاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کو یہ سعادت حاصل ہونے پر بہت خوش ہے اوراُسے احمد المدینہ کہہ کر پُکارا کرے گا۔اُسے اور اُ س کے خاندان کو فخر ہے کہ اُن کا بیٹا مدینہ منورہ میں پیدا ہوا۔کیونکہ یہی اُس کی اور اُس کی بیوی کی خواہش تھی۔ اس موقع پر محکمہ داخلہ کے سیکریٹری عبدالرحمان الجلعود کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں نے فوری طور پر نومولود کا برتھ سرٹیفیکٹ جاری کرکے والدین کی رہائش پر پہنچا دیا۔ دِلشاد نے کہا کہ اُس کے بیٹے کی ولادت کے موقع پر سرکاری اداروں کی جانب سے بہترین خدمات فراہم کی گئی ہیں۔اُنہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تمام معاملات انتہائی عمدہ طریقے سے انجام پا گئے۔ واضح رہے کہ ہر برس حج سیزن کے دوران ولادت کے متعدد کیسز دیکھنے میں آتے ہیں۔ حج سیزن کے دوران ہر برس ولادت کے متعدد کیسز ہوتے ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری ہونے والے برتھ سرٹیفیکٹ کی بنیاد پر اس ملک کا سفارتخانہ یا قونصلیٹ نومولود کیلئے سفری دستاویز جاری کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں