شہر ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے کے باعث 50 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 12 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی کے گنجان آباد علاقے ڈونگری میں چاروں اطراف سے گھری چار منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے 50 سے زائد افراد دب گئے۔
عمارت کے اطراف تعمیر کردہ عمارتوں میں داخلی اور خارجی راستے کشادہ نہ رکھنے کے باعث ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں جب کہ ایمبولینس کو جائے حادثہ سے 50 میٹر دور کھڑا کرنا پڑ رہا ہے۔
امدادی کارکنان نے علاقہ مکینوں کی مدد سے 12 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 5 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم اب بھی ملبے تلے 35 سے زائد افراد دبے ہونے کا امکان ہے۔