ملک میں ہجومی تشدد(ماب لنچنگ) جیسے واقعات اور افواہوں کو قابو پانے کے مقصد سے بھیونڈی شہر کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ افواہوں پر بالکل بھی دھیان نہ دیں اور سوشل میڈیا پرایسے پیغام کو عام (فارورڈ) کرنے سے پرہیز کریں جس سے سماج میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح کے میسج کو آگے فارورڈ کرنے کے بجائے انہیں ضائع (ڈیلیٹ)کردیں۔
پولیس افسران نے شہریوں کو بتایا کہ وہ اس طرح کے پیغامات کو روک تو نہیں سکتے، لیکن انہیں فارورڈ کرنے والے ان کی گرفت سے دور نہیں ہیں۔پولیس افسران نے شرپسندوں کوانتباہ دیتے ہوئے کہا کہ شہرمیں ہجومی تشدد جیسا کوئی بھی واقعات برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں شہریوں کی تحفظ ایک دوسرے کے تئیں اعتماد اور بھائی چارگی کی فضاقائم کرنے پر زور دیا گیا۔
واضح ہوکہ ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات سے امن پسند شہریوں کو فکر میں ڈال دیا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایڈیٹ شدہ مواد اور افواہیں آگ میں گھی ڈالنے کا کام کررہی ہیں۔