حیدرآباد۔23مئی۔ تلنگانہ کے 17ارکان پارلیمان میں سب سے پارلیمینٹیرین اب حیدرآباد سے چوتھی مرتبہ منتخب ہونے والی اسد الدین اویسی ہی ہیں جو ایوان میں تلنگانہ کے سب سے سینیئر رکن پارلیمنٹ ہوں گے۔ صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے حلقہ پارلیمان حیدرآباد سے چوتھی مرتبہ منتخب ہوتے ہوئے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے بی جے پی امیدوار بھگونت راؤ کو 2لاکھ سے زائد ووٹ سے شکست دے کر اپنی کامیابی کے سفر کو جاری رکھا ۔ انتخابات 2019میں مجلس کی پارلیمنٹ کی نشست میں اضافہ ہوا ہے اور اورنگ آباد سے مقابلہ کرنے والے صحافی و رکن اسمبلی اورنگ آباد امتیاز جلیل نے مجلس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرکے یہ تاریخ بنائی ہے۔ ہندستان کی 17ویں لوک سبھا میں مجلس اتحاد المسلمین کے دو ارکان پارلیمان ہوں گے جن میں صدر مجلس حیدرآباد سے چوتھی مرتبہ نمائندگی کریں گے جبکہ امتیاز جلیل اورنگ آباد سے پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج