کانگریس امیدوار اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کی ریلی میں بی جے پی۔ کانگریس ورکرس میں جھڑپ

بتایا جاتا ہے کہ بوریولی ریلوے اسٹیشن کی مغربی سمت تصادم اُس وقت پیش آیا جب اُرمیلا جم غفیر سے خطاب کررہی تھیں اوربی جے پی کے چند ورکروں نے جلسہ کے مقام کو لیکر اعتراض کیاممبئی شمالی ضلع لوک سبھا حلقہ کی کانگریسی امیدوار اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کی ایک ریلی میں بی جے پی اور کانگریس کے ورکروں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ اس جلسہ کو امیدوار خطاب کررہی تھیں، تبھی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بوریولی ریلوے اسٹیشن کی مغربی سمت تصادم اُس وقت پیش آیا جب اُرمیلا جم غفیر سے خطاب کررہی تھیں اوربی جے پی کے چند ورکروں نے جلسہ کے مقام کو لیکر اعتراض کیا۔بی جے پی ورکرس مودی مودی کے نعرے لگانے لگے ۔ اس کے جواب میں کانگریسیوں نے ’’مودی چور ہے‘‘کے نعرے لگائے ۔ اُرمیلا ماتونڈکر کی تقریر کے دوران دونوں پارٹیوں کے ورکرس میں تصادم ہوگیا اور وہ آزادانہ طور پر ایک دوسرے کو ڈھکیلنے لگے اور کچھ دیر بعد ان کے درمیان لات اور گھونسیں چلنے لگے جس سے افراتفری پھیل گئی۔ اس موقع پر پولیس نے فوری مداخلت کی اور بعد میں امیدوار ماتونڈکر نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک شکایت درج کرائی ۔ انہوں نے اپنی تقریرمیں کہا کہ ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور آج کا واقعہ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہےاور بے باکی سے کہا کہ وہ بی جے پی کے ذریعہ طاقت کے استعمال سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔ماتونڈکر شمالی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر قسمت آزما رہی ہیں اور بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹی کیخلاف جارحانہ مہم جاری ہے اور ان کے جلسوں میں جم غفیر نظر آتا ہےجس کی وجہ سے بی جے پی کے خیمہ میں گھبراہٹ پائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک علاقہ میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیل کران کا دل جیت لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں