چنتا نہ کریں’’2019 کے بعد بھی میں ہی بنوں گا وزیراعظم:مودی

احمدآباد،4مارچ۔وزیراعظم نریندرمودی نے آج یہاں کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی وہی وزیراعظم رہیں گے۔مسٹر مودی نے یہاں جاس پور میں پاٹی دار فرقے کی دیوی امیا کے ایک زبردست مندر کے بھومی پوجن کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہا’2019 کے بعد بھی میں ہی رہوں گا فکر نہیں کرنا۔‘‘اپنے خطاب کے دوران جب انہوں نے مجوزہ مندر کے معاملے میں سرکاری امداد کے سلسلے میں کچھ کہنا چاہا تو تھوڑی دیر کےلئے رک گئے۔پھر وہاں موجود پاٹی دار سماج کی بھاری بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019کے بعد بھی وہیں رہیں گے اس لئے انہیں فکر نہیں کرنی چاہئے۔پھر بھیڑ نے مودی مودی کے نعرے لگائے اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو اس میں کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہو تو دہلی میں جو میرا گھر ہے وہ آپ کا ہی ہے۔اس سے پہلے انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کی خوشحالی اور ترقی میں روحانی طبقے کی شراکت کو ضروری بتایا اور کہا کہ 1857کے انقلات کے پہلے بھی ایسے ہی رہنماؤں نے کردار ادا کیا تھا۔بعد میں بدقسمتی سے ان کو نظرانداز کیاجاتا رہا لیکن خوش قسمتی سے اب پھر سے ایسے روحانی مصلح آگے آرہے ہیں۔انہوں نے لڑکیوں کی کمی والے پاٹی دار طبقے کو رحم مادرمیں لڑکیوں کے قتل سے بچنے کا حلف دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں