نئی دہلی ،4مارچ ۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نےبھارتیہ جتناپارٹی کے صدر امت شاہ کےبالاکوٹ فضائی حملے میں 250سے زیادہ دہشت گردوں کےمارے جانے کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیامسٹر شاہ اور بی جے پی کو ملک کی فضائیہ پر اعتماد نہیں ہے ۔مسٹر کیجری وال نے کئ ٹوئیٹ میں کہا،کیافضائیہ جھوٹ بول رہی ہے ۔فوج نے پہلے ہی واضح کردیاہے کہ کون مرا ہے یانہیں مرا ہے یا بالاکوٹ فضائی حملےمیں کتنے لوگ مارے گئے ہیں ،یہ نہیں کہاجاسکتاہے ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر شاہ کے بیان سے یہی اشارہ ملتاہے کہ فوج جھوٹ بول رہی ہے ۔فوج جھوٹ نہیں بول سکتی بلکہ بی جے پی ہی جھوٹ بول رہی ہے ۔انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مدنظر بی جے پی ان فضائی حملوں کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ۔ملک کو فوج پر اعتماد ہے لیکن کیامسٹر شاہ اور بی جے پی فوج پر اعتماد نہیں کرتی ہیں ۔واضح رہے کہ گجرات میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے اتوار کو دعوی کیاتھا کہ بالاکوٹ فضائی حملے میں 250سے زیادہ دہشت گردمارے گئے تھے ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج