نئی دہلی، 16 فروری – پلوامہ حملے کے پیش نظر ہفتہ کے روز منعقد ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں دہشت گردی کی سبھی صورتوں اور پڑوسی ملک سے اسے ملنے والی حمایت کی سخت مذمت کرتے ہوئے سبھی سیاسی جماعتوں نے بہ یک آواز کہا کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ ہوئی اس میٹنگ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایک پیشکش کے ذریعے انہیں حملے سے متعلق معلومات فراہم کرائی گئیں۔
میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے صحافیوں سے کہا کہ 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں پر پلوامہ میں ہوئے اس حملے سے پورا ملک غمزدہ اور مشتعل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کرکے اس حملے کی مذمت کی گئی اور سبھی پارٹیوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور ملک کی یکجہتی و سالمیت کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے ’’ہم کسی بھی طرح کی دہشت گردی اور سرحد پار سے اسے حاصل ہونے والی سرپرستی کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی سے لڑائی اور ملک کی یکجہتی و سالمیت کی حفاظت میں ہم اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد ہوکر کھڑے ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو گزشتہ تین دہائیوں سے سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ سرحد پار کی طاقتیں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے میں سرگرم رہی ہیں۔ ہندوستان نے ان چیلنجوں کا مضبوطی سے سامنا کیا ہے۔ پورا ملک بہ یک آواز ان چیلنجوں سے نمٹنے کی اپنی عہد بستگی ظاہر کرتا ہے۔
Read more at http://www.uniurdu.com/news/national/story/1501508.html#33U27UrRxYFVcORc.99
اتر پردیش کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی میں سخت مقابلہ
پی ایم آئی نیوز 22 ‘PMI NEWS_Oct 14 تلنگانہ
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی غذائیں
وقف املاک سے مبینہ غیر قانونی قبضے ہٹانے کے لیے HYDRAA کی طرز پر علحدہ محکمہ قائم کرنے شیعہ مسلم فاؤنڈیشن کا مطالبہ
ٹینک بنڈ پر آدھی رات سالگرہ منانے پر پابندی، سی پی سجنار آئی پی ایس


















