جدہ میں اونٹنی کا دودھ فروخت کرنیوالے 170افرادگرفتار


وزارت ماحولیات پانی وزراعت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران جدہ کی سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے والے 170افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پی ایم آئی خبررساں ادارے نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے پر پابندی عائد کئے ہوئے ہیں۔جدہ میں امیر عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم کے برابر میں 3مقامات ایسے ہیں جہاں اونٹنیوں کا دودھ فروخت کیا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں